لکھنو۔ اترپردیش جہاں پر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ان کی پارٹی کو تنقید کرنے والوں پر جوابی وار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے چہارشنبہ کے روز بالی ووڈ کی یادگار فلم ’دیوار‘کا تاریخی مکالمہ دہراتے ہوئے کہاکہ ”میرے پاس بہن ہے“۔
اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کانگریس سکریٹری نے جو ویڈیو شیئر کیاہے اس میں ایک صحافی ان سے مخالف پارٹیوں کے تبصرے پر ریمارکس میں ردعمل پوچھ رہا ہے کہ کانگریس اپنے ریالیوں میں خواتین کے متعلق بات کررہی ہے‘ کیونکہ اترپردیش میں ان کے پاس اب کوئی موضوع نہیں رہا ہے۔
اس پر صحافی سے وہ استفسار کررہی ہے کہ اس فلم کا مکالمہ سنا ہے جس میں امتیابھ بچن اور ششی کپور نے بھائیوں کا کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”امتیابھ ششی کپور سے کہتے ہیں ”میرے پاس گاڑی ہے‘ میرے پاس بنگلہ ہے یہ ہے وہ ہے‘ توششی کپور نے کہاکہ میرے پاس ماں ہے۔ تو میں کہہ رہی ہوں‘ میرے پاس بہن ہے“۔
پرینکا نے اترپردیش میں خواتین ظاہری حوالہ دیاہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزیدکہاکہ ”میرے پاس بہنیں ہیں‘ بہنیں سیاست میں تبدیلی لائیں گے‘ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں“
کانگریس نے پہلے ہی اترپردیش انتخابات2022میں خواتین امیدواروں کے لئے 40فیصد تحفظات کااعلان کردیاہے۔
منگل کے روز پرینکا گاندھی نے کہاتھا کہ وزیراعظم کا پریاگ راج میں خواتین ایمپاؤر منٹ پر پروگرام دیکھاتا ہے کہ مودی نے ان کے آگے سر خم کردیا ہے اور یہ کہ بہنوں کا اتحاد ایک انقلاب لائے گا۔
پرینکا گاندھی اترپردیش میں جو کانگریس انچارج بھی ہیں‘ اس سے قبل پارٹی کے انتخابی منشور کی بھی انہو ں نے اجرائی عمل میں لائی تھی جسکاٹائٹل ’شکتی ویدھان‘ ہے۔