یوپی کے گاؤں میں قدیم مسجد کو ہندوؤں نے بچا رکھا ہے

   

شاملی : اترپردیش کے ضلع شاملی کے گاؤں غوث گڑھ کی تاریخ سے اب کم لوگ واقف ہیں۔ 1760 ء اور 1806 ء کے درمیان یہ رجواڑہ ہوا کرتا تھا۔ تب مغل شہنشاہ شاہ عالم دوّم کی حکمرانی تھی۔ زائداز 250 سال بعد یہاں ایک بوسیدہ مسجد کے سوا شاید ہی کوئی تاریخی علامتیں برقرار ہیں۔ اِس گاؤں میں اب کوئی مسلم نہیں رہتا اور 1940 ء کے بعد سے مقامی مسجد میں نمازیں نہیں ہوئیں۔ تاہم مقامی ہندوؤں نے صدیوں قدیم مسجد کے ڈھانچے کو بچا رکھا ہے۔ یہ مسجد ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بن سکتی ہے۔