اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا ہوئی جہاں پروہ مختلف دفعات بشمول اراضی پر قبضے کے معاملے میں قید تھے۔
لکھنو۔سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے اپنے او رپارٹی صدر اکھیلیش یادو کے بیچ میں بڑھتے ہوئے اختلافات کی قیاس آرائیو ں کے کے درمیان منگل کے روز دوسرے دن بھی اسمبلی کاروائی سے غیرحاضر رہے ہیں۔
اسپیکر نتیش ماہن کے چیمبر میں رکن کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد اعظم حان پیر کے روز بھی ایوان کی کاروائی میں شریک ہوئے بغیرہی واپس لوٹ گئے تھے۔
منگل کے روز رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”میں ایوان کی کاروائی میں شریک نہیں ہورہا ہے اس کی وجہہ میری صحت بہتر نہیں ہے“۔
پیر کے روز اترپردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ کے درمیان شروع ہوا جب سماج واد ی پارٹی کے اراکین اسمبلی ایوان کے وسط میں پہنچ کر گورنر کی تقریر کے دوران نعرے لگارہے تھے۔
ریاستی بجٹ26مئی کے روز پیش کیاجائے گا۔اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا ہوئی جہاں پروہ مختلف دفعات بشمول اراضی پر قبضے کے معاملے میں قید تھے۔حال ہی میں ان کی شیو پال یادو سے ملاقات نے قیاس آرائیوں کی آگ میں تیل کا کام کیاہے۔
خان نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”شیو پال میرے ساتھی ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی مواقع ہیں جب میں نے ان سے ملاقات کی ہے۔میں نہیں سمجھتاہوں کہ ان سے ملاقات میں کوئی غلط بات ہے۔ بس یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی“۔
اعظم خان نے پیر کی رات کو پرگی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا (پی ایس پی ایل) کے بانی شیوپال یادو سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی۔