یوپی۔نئی دہلی دربھنگا ایکسپرس کے تین ڈبوں میں لگی آگ

,

   

فوری طور سے آگ لگنے کی وجہہ معلوم نہیں ہوسکی۔”ٹرین کو فوری روک کر تمام مسافرین کوباہر نکال لیاگیا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے“۔


ایٹاوا/نئی دہلی۔پولیس کے ایک اہلکار نے چہارشنبہ کی شام میں کہاکہ اترپردیش کے ایٹاوا کے قریب میں نئی دہلی دربھنگا نژاد خصوصی ایکسپرس ٹریٹ کے تین ڈبوں میں آگ لگی ہے۔

ایٹاوا کے سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنجے کمار نے کہاکہ ابتدائی جانچ کے مطابق چار لوگوں کو معمولی چوٹیں ائی ہیں۔

آگ جو شام 5:30کے قریب لگی اس کی فوری وجہہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مذکورہ ڈبوں سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھائی دیا۔

https://x.com/TheSiasatDaily/status/1724794617894428848?s=20

کمار نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ”دہلی سے (بہار میں) دربھنگا جانے والی ایک مسافرین ٹرین کے دو ڈبوں میں آگ لگی۔ فائیر ٹنڈرس موقع پر پہنچے اورآگ کے شعلوں کو بجھانے کاکام کیاہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”موقع پر ایمبولنسیں اور ڈاکٹرس کی ٹیم موجود ہے۔ اگر کوئی زخمی ہوتو انہیں طبی نگہداشت دی جاسکے“۔

تاہم نارتھ سنٹرل ریلوے نے کہاکہ ایک کوچ میں آگ لگی ہے۔

نارتھ سنٹرل ریلویز کے چیف پبلک ریلیشن افیسر (سی پی آر او) ہمانشو اپادھیائے نے کہاکہ ایٹاوا کے قریب سرائے بھوپاٹ جنکشن پر موجودہ گارڈ نے دہلی دربھنگا اسپیشل ایکسپرس کے کوچ نمبر51میں اٹھتا ہوا دھواں دیکھا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ”ٹرین کو فوری روک کر تمام مسافرین کو فوری باہر نکال لیاگیا۔ہر کوئی محفوظھ ہے اور اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے“۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈبوں کو ٹرین سے الگ کردیاگیاہے۔