یوکرین جنگ غریب ممالک میں خوارک کے فسادات کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈبلیو ٹی او

,

   

لندن۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہاکہ یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر خوارک کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث غریب ممالک میں بھوکے مرنے والوں میں فسادات کو ہوا دیے سکتی ہے۔

گارڈین کی رپورٹ ہے کہ مذکورہ سربراہ نے خوارک پیدوار کرنے والے ممالک کوذخیر اندوزی کی سپلائی کے خلاف متنبہ کیاہے اور کہاکہ کویڈ19وباء مرض کے اعادہ سے بچنے کے لئے یہ ضروری ہے‘ کیونکہ امیرممالک اپنے لئے زیادہ ویکسین محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

گارڈین کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مذکورہ ڈبلیو ٹی او ڈائرکٹر جنرہل نے روسی حملے کے اثرات کے متعلق خطرات پر تشویش ظاہر کی اور سیاہ سمندر علاقے میں خوارک کی سپلائی پر کئی افریقی ممالک کے انحصار پر زوردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں ہمیں بہت پریشان ہونا چاہئے۔ اس سال او راگلے سال خوارک کی قیمتوں پر اور بھوک پر بہت زیادہ اثر ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں غریب لوگوں پر کھپت میں دو بڑے سامان خوارک اورتوانائی ہیں۔

یہ غریب ممالک اور غریب ممالک کے غریب لوگ ہیں جو سب سے زیادہ نقصان اٹھائیں گے“۔

مذکورہ ڈبلیو ٹی ا ے کے سربراہ سابق نائجریائی وزیر فینانس نے کہاکہ سیاہ سمند ر علاقے سے خوارک کی درآمدات پر 35افریقی ممالک کاانحصار ہے او رمزید کہاکہ روس اور یوکرین عالمی سطح پر گیہوں کی 24فیصد کا ذمہ دار ہے۔