یوکرین جنگ کے ماحولیاتی اثرات دور کرنے میں برسوں لگیں گے: ماہرین ماحولیات

   

یوکرین کی جنگ سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں اضافہ ہورہا ہے اور ماہرین، انسانوں کی صحت پر اس کے طویل المیعاد اثرا ت کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں۔ ماسکو کی جانب سے ایندھن کے ذخائر پر ہونے والے حملوں سے جو زہریلے مادے خارج ہوئے ہیں ان سے ہوا اور پانی آلودہ ہو رہے ہیں اور حیاتیاتی تنوع ،آب وہوا کے استحکام اورلوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق جنگ کی وجہ سے 60 لاکھ سے زیادہ یوکرینی باشندوں کی صاف پانی تک رسائی محدود ہو گئی ہے ، اور 2 لاکھ 80 ہزار ہیکٹر ز پر محیط جنگلات یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا ختم ہو گئے ہیں۔ملک میں ایک غیر سرکاری ادارے آڈٹ چیمبر کے مطابق ، اس سے ماحولیا ت کو 37 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم زوئی انوائرمنٹ نیٹ ورک کے ماحولیاتی ماہر دمیترو ایورین نے کہا جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی یہ آلودگی ختم نہیں ہوگی