انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ہم نے جس فعال سفارتکاری پر عمل کیا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارا ملک آنے والے عرصے میں روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لئے ایک مثالی میزبان ہوگا۔صدر اردغان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی جو گزشتہ روز سرکاری دورہ پر دارالحکومت انقرہ میں تھے۔صدر اردغان نے ایوان صدر میں زیلنسکی سے ملاقات کی۔بند کمرے کے اجلاس اور اموری عشائیے کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔اپنی تقریر میں اردغان نے زور دیا کہ وہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے حق میں ہیں ،ترکیہ کی حیثیت سے ہم نے ہر جگہ اس مسئلے پر اپنے احترام کا اظہار کیا ہے۔ یوکرین کی علاقائی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس کی حاکمیت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ امن میں کوئی نقصان نہیں ہے. اس وقت پوری دنیا روس اور یوکرین کے درمیان اس جنگ میں امن کا انتظار کر رہی ہے۔اردغان نے روس- یوکرین جنگ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لئے یوکرین کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین میں جنگ کی بنیادی حرکیات میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اردغان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس مرحلے پر ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے روس – یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے لئے شروع کیا گیا سفارتی اقدام اور فوری طور پر گزشتہ 3 سالوں سے ترکیہ کی طرف سے اپنائی گئی پالیسی سے مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عرصے میں روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے لئے ہمارا ملک ایک مثالی میزبان ہوگا،میں اپنے عزیزدوست زیلنسکی کی جانب سے کریمیا کے تاتار ہم نسلوں کے حقوق کے حوالے سے اٹھائے گئے جرات مندانہ اقدامات کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، جو خاص طور پر یوکرین کی علاقائی سالمیت کے لیے لڑ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ مزید اقدامات سامنے آئیں گے۔