یوکرین کی فوج ناٹو معیار کی فوج میں تبدیل ہوگی : اسٹولٹن برگ

   

ولنیس : ناٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہونے والے ناٹو سربراہی اجلاس میں یوکرین کو ناٹوکے معیار تک لانے سے متعلق اتحادی ممالک ایک طویل المدتی امدادی پیکج کو قبول کرلیں گے۔اسٹولٹن برگ نے جرمن اخبار Tagesspiegel کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ سربراہی اجلاس کے دوران، اتحادی یوکرین کو ناٹوکے معیارات تک لیجانے والے طویل المدتی امدادی پیکج کو قبول کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج کو سابق سوویت طرز کی فوج سے ناٹوکے معیارات کے مطابق ڈھالنے والی جدید فوج میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں یوکرین کے ساتھ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ نیٹو ممالک یوکرین کو جامع فوجی مدد فراہم کرنے کا عہد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ ہر ملک چاہتا ہے کہ یوکرین روس جنگ، جو 24 فروری 2022 سے جاری ہے، ختم ہو جائے، اسٹولٹنبرگ نے یہ بھی کہا کہ تمام اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ یوکرین کو ایک دن نیٹو کا رکن بننا چاہیے۔