یوکرین کیلئے جدید امریکی میزائل نظام

   

واشنگٹن : امریکہ یوکرین کو مزید 450 ملین ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کرے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو یہ جدید ہتھیار دینے سے قبل تین ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ان میں ’ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم‘ بھی شامل ہے جسے حاصل کرنا یوکرین کی شدید خواہش تھی۔ اس نظام کی آمد کے بعد اس کے فوجی روسی فورسز کو کافی دور سے نشانہ بنا سکیں گے۔ تازہ فوجی پیکج ایک بلین ڈالر کی اس فوجی امداد کا حصہ ہے جس کا اعلان امریکہ نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔