یوکرین کے لیے روسی اثاثوں کا استعمال ’کھلی چوری‘ ہو گی: روس

   

ماسکو : ماسکو حکومت نے روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے استعمال کرنے کے خیال کو ’کھلی چوری‘ قرار دیا ہے۔ روسی بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے منجمد اثاثوں کا استعمال ’غیرقانونی‘ عمل ہو گا، جس کا موثر جواب دیا جائے گا۔ اس سے قبل جرمن وزیرخزانہ کرسٹیان لِنڈنر نے یورپی اخبارات سے بات چیت میں کہا تھا کہ روسی ریاست کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی تعمیر نو کے لیے استعمال ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز یورپی یونین اور جی سیون ممالک کے اجلاس میں زیربحث بھی آئی ہے۔