کیف ۔26 ڈسمبر (ایجنسیز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ اس بات چیت کا ہدف روسی جبر پر مبنی جنگ کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا یے۔یوکرینی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا ‘ہم نے متعین اور بنیادی نوعیت کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس بات چیت کے ذریعے ایسے اچھے تصورات سامنے آئے ہیں جو مشترکہ حل اور پائیدار امن کی طرف لے جانے کا موجب بن سکتے ہیں۔صدر زیلنسکی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دونوں امریکی نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ کہ ان نمائندوں نے تعمیری اپروچ کے ساتھ اور کرم فرمائی لیے ہوئے الفاظ کے ساتھ تفصیلی انداز سے سبھی امور کو موضوع بنایا۔زیلنسکی کا مزید کہنا تھا ہم حقیقی معنوں پر روز اس امر پر چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں کہ یوکرین کے خلاف روسی جبر کی جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔ نیز حقیقت پسندی کی سوچ کے ساتھ ، دستاویز کی مدد سے اور مؤثر و پائیدار نتائج کے لیے آگے بڑھا جائے۔یوکرینی صدر کی یہ پوسٹ ان کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین جنگ بندی کے لیے امریکی مسودہ کے تازہ ترین ڈرافٹ کے ذریعے کئی رعائتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
