یوکرین کے نئے صدر زیلینسکی کی برلن آمد

   

برلن ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل آج منگل کو یوکرین کے نئے صدر وولودومیر زیلینسکی کا برلن کے چانسلر آفس میں استقبال کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ مرکل اور زیلینسکی کے مابین باہمی تعلقات اور مشرقی یوکرین کے تنازعہ کے حل کے لیے کیے گئے منسک معاہدے کے موضوع پر بات چیت ہو گی۔ یوکرین کے صدر بعد ازاں اپنے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر سے بھی ملیں گے۔ یوکرین اور روس کے درمیان طے پانے والے منسک معاہدے میں جرمنی اور فرانس نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ زیلینسکی گزشتہ روز پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔