کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر رجب طیب ایردوان انہیں فون کرنے اور ان کی حمایت کرنے پر کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے نئے ویڈیو پیغام میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان پہلی ترجیح یوکرین کی ریاست کا تحفظ کرنا ہے ، مذاکرات میں میری ترجیحات بالکل واضح ہیں۔ جنگ کا خاتمہ، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی بحالی، ہمارے ملک کی حقیقی ضمانتیں ہیں اور ہمارے ملک کا حقیقی تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے روسی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں میدان جنگ میں مرنے کے بجائے اپنے ہتھیار ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ جو روسی فوجی ہتھیار ڈال دے گا اسے زندہ رہنے کا حق دیا جائے گا۔ میں خاص طور پر ان فوجیوں سے جو اس جنگ میں دھکیل دیے گئے ہیں ، اپیل کرتا ہوں وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔ یہ ان کیلئے میدان جنگ میں، ہماری سرزمین پر مرنے سے بہتر ہے زندہ رہیں۔