چھترپتی سنبھاجی نگر: مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے منگل کو چھترپتی سمبھاج نگر کے ہڈکو علاقے میں واقع بلیرام پاٹل ودیالیہ میں منائے جانے والے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر یوگا ڈنڈی؍ریالی اور بیداری سے متعلق پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام مرکزی بیورو آف کمیونیکیشنز، علاقائی دفتر، یوگا کنزرویشن انسٹی ٹیوٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کنزرویشن، برانچ، ممبئی آنکوکیر سینٹر اور ضلع انتظامیہ، چھترپتی سمبھاجی نگر، مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے آج منعقد کیا گیا ہے۔