یوگنڈا میں وزیر کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کمپالا: مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں وزیر ٹرانسپورٹ جنرل کُٹمبا وامالا کی گاڑی موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں وزیر شدید زخمی ہوگئے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یوگنڈا فوج کی ترجمان بریگیڈیئر فلاویہ بائیکاوسو نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں وزیر ٹرانسپورٹ کو ایک گولی لگی ہے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں کٹمبا کو حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی کے باہر پریشان حالت میں دکھا جا سکتا ہے۔