لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اگلے سال فروری میں ہونے والی گلوبل انویسٹرس سمٹ کے لیے 13 ممالک کے صنعت کے وزراء اور سیکریٹریوں کو دعوت نامے بھیجے۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اگلے سال 10 سے 12 فروری تک ہونے والے گلوبل انوسٹرس سمٹ کے لیے 13 ممالک کے صنعتی وزراء/ سکریٹریوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام مرکزی وزراء کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔