یکم اپریل سے بنگلورو میں داخلے کے لیے کوویڈ۔19 کی منفی رپورٹ ضروری

,

   

یکم اپریل سے بنگلورو میں داخلے کے لیے کوویڈ۔19 کی منفی رپورٹ ضروری ہوگی۔ کوروناکے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ، کرناٹک حکومت نے بھی دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی گہری جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر صحت کے سدھاکر نے جمعرات کے روز کہاہے کہ دوسری ریاستوں سے بنگلورو (بنگلور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ) آنے والے لوگوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ مہاراشٹر ، کیرالہ اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں کی طرح ، کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات سے بھی حکومت چوکس ہے۔