یکم مئی سے دس لاکھ مہاجرین کو شارمک ٹرینوں کے ذریعہ ان کی منزل تک پہنچایاگیا ہے۔ ریلویز

,

   

نئی دہلی۔ کرونا وائرس کی وباء کوپھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ قومی لاک ڈاؤن کے درمیان مذکورہ انڈین ریلویز نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ یکم سے 800خصوصی شارمک ٹرینوں کے ذریعہ دس لاکھ سے زائد پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کی منزلوں تک پہنچنے کاکام کیاگیاہے۔

ریلوے او رکامرس منسٹر پیوش گوئل نے جمعرات کے روز ٹوئٹر کا سہارا لیا او رلکھا کہ”ریلوے ملازمین کی انتھک جدوجہد کے ساتھ مذکورہ انڈین ریلویز نے 800شارمک ٹرینیں چلائی ہیں اور پھنسے ہوئے دس لاکھ ورکرس کو ان کی فیملیوں کے ساتھ ان کی منزلوں تک پہنچایا ہے۔

مجھے میرے ملازمین پر فخر ہے جنھوں نے اس عالمی بحران کے وقت میں شہریوں کی خدمت کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتے ہوئے بے مثال خدمات انجام دئے ہیں“۔

ریلوے کے ایک ترجمان نے کہاکہ 14مئی تک ملک کے مختلف ریاستوں سے جملہ800ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”دس لاکھ سے زائد مسافرین اپنے آبائی ریاستوں کو اس کے ذریعہ پہنچے ہیں۔ یہ صرف روانہ کرنے والی اور ان کا استقبال کرنیوالی ریاستوں کی جانب سے حمایت کے بعد ہی کیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ 800ٹرینیں آندھرا پردیش‘ بہار‘ چھتیس گڑھ‘ ہماچل پردیش‘ جموں او رکشمیر‘ جھارکھنڈ‘ کرناٹک‘ مدھیہ پردیش‘ مہارشٹرا‘ منی پور‘ میزورم‘ اڈیشہ‘ راجستھان‘ تاملناڈو‘ تلنگانہ‘ ترپیورہ‘ اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ مغربی بنگال جیسی ریاستوں سے چلائی گئی ہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ سفر سے قبل مسافرین کی بہتر انداز میں اسکریننگ انجام دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”سفر کے دوران مسافرین کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیاگیاہے“۔ یکم مئی سے انڈین ریلویز نے مہاجر ورکرس‘طلبہ‘ شردھالوی اور سیاح جو ملک بھر میں پھنسے ہوئے ہیں ان کے لئے خصوصی شارمک ٹرینوں کی شروعات کی تھی