ڈونالڈ ٹرمپ پر سابق امریکی صدر کی تنقید
فلاڈلفیا: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ پر پر سخت تنقید کی۔اپنے سابق نائب صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلاڈلفیا میں ایک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے تنقید کی بارش کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ کے تفرقہ پھیلانے والے بیانات، اوول آفس میں ان کا ٹریک ریکارڈ اور سازشی نظریات کو ری ٹویٹ کرنے کی عادت کو ہدف بنایا۔اوباما نے کہا کہ ’جو بائیڈن اور کمالہ حارث کے ہوتے ہوئے آپ کو ہر روز ان کی پاگل باتوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ بہت بڑا فائدہ ہے، آپ کو ہر روز ان کے بارے میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ تھکادینے والا نہیں ہوگا‘۔اوباما کا کہنا تھا کہ ’ڈونالڈ ٹرمپ نے کوئی کام کرنے یا کسی کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی‘۔دو مرتبہ امریکی صدر رہنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کی مشہور شخصیت بارک اوباما کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ صدر خود وائرس کا شکار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ’ڈونالڈ ٹرمپ اچانک سے ہم سب کی حفاظت نہیں کریں گے، وہ اپنی حفاظت کے لیے بنیادی اقدامات بھی نہیں اٹھا سکتے‘۔بارک اوباما نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ماضی میں ریالٹی شو کی میزبانی کرنے کے دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی ریالٹی شو شو نہیں بالکہ خود حقیقت ہے اور ہم میں سے دیگر لوگوں کو بھی اس کے نتائج سے گزرنا پڑا ہے کہ کیونکہ وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے کرنے کے لیے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں‘۔اوباما کے صدارتی مہم میں شرکت نے جو بائیڈن کی غیر موجودگی کی خلا کو پر کیا جو ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں ٹرمپ کے ساتھ جمعرات کے روز ہونے والے مباحثے کے لیے تیاریوں کے لیے پیر کے روز سے ہی ڈیلاویر میں اپنے گھر پر موجود ہیں۔