۔ 2000 روپے کے نوٹوں کا چلن گھٹ گیا

   

مارچ 2018 کا 3.27 فیصد نومبر تک 1.75 فیصد ہوگیا
حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں 2000 روپے کے نوٹوں کے چلن میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ مارچ سال 2018 میں جملہ نوٹوں میں 3.27 فیصد 2000 روپے نوٹوں کا چلن تھا جو اب گھٹ کر 1.75 فیصد ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اچانک بڑی 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی برخواستگی کے بعد مارکٹ میں کرنسی نوٹوں کا جو بحران پیدا ہوگیا تھا اس کو دور کرنے کے لئے پہلے 2000 روپے کی نئی نوٹ مارکٹ میں متعارف کروائی گئی تھیں۔ اس کے بعد 500 اور دیگر قدر کی نئی نوٹس بازار میں دستیاب ہونے کے بعد 2000 روپے کی نوٹوں کو آہستہ آہستہ بازاروں سے کم کردیا گیا ہے۔ گزشتہ میاہ نومبر تک مارکٹ میں 2000 روپے کے صرف 1.75 نوٹوں کا چلن پایا گیا ہے۔ فی الحال مارکٹ میں سال 2018 مارچ میں 336.3 کروڑ جملہ 3.27 فیصد 2000 روپے کے نوٹ مارکٹ میں دستیاب تھے۔ جس کے چلن میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے اور پہلے سے تیار شدہ پلان کے تحت 2000 روپے کی نوٹوں کی اشاعت میں کمی لائی جارہی ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس پنکج چودھری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018-19 کے بعد سے 2000 روپے کے نوٹوں کی اشاعت میں کمی آئی ہے۔ چند نوٹس پھٹ جانے کی وجہ سے بھی 2000 روپے کے نوٹوں کے چلن میں کمی آئی ہے۔ ن