واشنگٹن : امریکی فوج نے 2020 میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری تسلیم کرلی۔پنٹاگن کے مطابق غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران 23 عام شہری ہلاک، 10زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے ۔حکام پنٹاگن نے بتایا کہ صومالیہ اورعراق میں آپریشن کے دوران ایک ایک شہری ہلاک ہوا۔آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں۔خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانگریس نے 2020 میں لواحقین کے لئے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے تاہم ہلاک افراد کے لواحقین کو پنٹاگن نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔
