۔24 ڈپٹی انجینئروں کو وجہ نمائی نوٹس

   

شیو پوری ۔ مدھیہ پردیش میں شیو پوری ضلع پنچایت کے تحت چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کا کام تسلی بخش نہ پائے جانے کے بعد چیف ایگزیکٹیو آفیسر امراؤ سنگھ ماراوی نے24 ڈپٹی انجینئروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ماراوی نے کل ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع پنچایت کے تحت چلائی جانے والی مختلف اسکیموں بشمول دیہی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لیا تھا۔