٭ ایک 30 سالہ خاتون تیرہویں منزل سے احمدآباد کے علاقہ امرائی واڑی میں چھلانگ لگا دی اور ایک 69 سالہ عمر رسیدہ شخص پر گر پڑی جو صبح کی چہل قدمی میں مصروف تھا۔ خاتون اور عمر رسیدہ شہری دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب یہ خاتون جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، اپنے والدین سے ملاقات کیلئے آئی ہوئی تھی۔