کابل: افغانستان کے خصوصی فوجی دستوں نے مغربی صوبہ ہرات میں طالبان کی جیل سے 41 قیدیوں آزاد کرایا ہے ۔افغانستان کی وزارت دفاع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت دفاع کے مطابق افغان فوج نے پیر کی رات ایک آپریشن شروع کیا، جس میں 40 سے زائد قیدیوں کو بچایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران سات طالبان جنگجو ہلاک کئے گئے اور اسلحہ بھی تباہ کردیا گیا۔افغانستان میں اب بھی فوج اور طالبان کے مابین جنگ جیسی صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال فروری میں، امریکہ اور طالبان نے 18 سالوں میں پہلی بار امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے جس میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور مسلح تنازعہ کے خاتمے کے لئے افغان امن مذاکرات کا آغاز کرنے پر زور دیا گیا تھا۔اپریل میں، ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے کہا تھا کہ ناٹو اتحاد یکم مئی سے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلانا شروع کردے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ 11 ستمبر (نائن الیون حملے کے ) 20 ویں سالگرہ تک غیر ملکی فوج افغانستان سے واپس لوٹ جائے ۔
