حیدرآباد ۔ /6 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس نے 67 ملزمین کو عمر قید کی سزاء دلانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ تحقیقاتی عہدیداروں ، استغاثہ کے عہدیداروں اور کورٹ ڈیوٹی جوانوں کی اس نمایاں کارکردگی پر ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر ایم مہندر ریڈی نے مبارکباد پیش کی ۔ جاریہ سال جنوری تا اگست حیدرآباد سٹی پولیس نے 10 ، رچہ کونڈہ پولیس نے 7 ، سائبرآباد پولیس 7 ، راما گنڈم 6 اور نلگنڈہ پولیس نے 2 ملزمین کو عمر قید کی سزاء دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مختلف سنگین وارداتوں بشمول قتل میں ملوث ملزمین کے خلاف تلنگانہ کے مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے تھے جس کے نتیجہ میں پولیس نے عمر قید کی سزا دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔