شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں بیرونی کرنسی کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی سے حیدرآباد آنے والے دو مسافرین کی تلاشی لینے پر ان کے لگیج سے بیرونی کرنسی برآمد ہوئی ۔ جس کی مالیت ہندوستانی 16 لاکھ 50 ہزار روپئے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔