Friday , August 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔/10فبروری، ( راست ) امجد حسین فاروقی ولد احمد حسین فاروقی صاحب مرحوم کا 45سال کی عمر میں آج اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد منیارپٹی قطبی گوڑہ حسامیہ بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد مینارپٹی کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12فبروری بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد منیار پٹی قطبی گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9912845264 ، 8801768146 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭  الحاج سید محمد صدیق عرف رفیق قادری معتمد ریاض مدینہ مصری گنج اور ریٹائرڈ زونل انسپکٹر حیدرآباد واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کا آج صبح کیر ہاسپٹل معظم جاہی مارکٹ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ حضرت سیدناخواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں حضرت مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری عارف سجادہ نشین نے پڑھائی اور تدفین آستانہ حضرت یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہ ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6فرزندان اور 3دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 13فبروری بروز ہفتہ بعد نماز عصر آستانہ حضرت خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8121453623 ، 9346504988 ربط پیدا کریں۔

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد ندیم پاشاہ ولد جناب محمد خواجہ پاشاہ مرحوم کا 10 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد معظم پورہ ملے پلی بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین مسجد قطب شاہی بازار گارڈ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849045714 ۔ 7386395045 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب سید محمد عسکری موسوی ابن مولوی ابوطالب موسوی مرحوم کا 8 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 11 فروری کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید جلال حیدر زیدی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246550064 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT