راہول گاندھی ہندوستانی سیاست کے ہیروایل کے اڈوانی کا بیان، مودی کیلئے چیلنج

   

نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر داخلہ و بھارت رتن لال کرشن اڈوانی نے راہول گاندھی سے متعلق سنسنی خیز بیان دیا ہے ۔ اڈوانی نے کہا کہ اگرچہ میرا تعلق بی جے پی سے ہے لیکن آج ہندوستان کے سوشل ورکر کی حیثیت سے ملک کی عوام سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راہول گاندھی وہ واحد شخص ہیں جو ہندوستان کو بہتر ملک بناسکتے ہیں ۔ کیونکہ ان کے پاس فیصلے لینے کی صلاحیت ہے جس کے ذریعہ ملک کے شہریوں کو نئی سمت عطا کی جاسکتی ہے ۔ اڈوانی نے کہا کہ میں نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ملک کی خدمت کی ہے لیکن سیاست میں راہول گاندھی کی طرح بااثر قائد نہیں دیکھا ۔ ایل کے اڈوانی کا بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب ملک میں لوک سبھا الیکشن کے 3 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں ۔ ان کے اس بیان کو اس اعتبار سے بھی اہم تصور کیا جارہا ہے کہ انہیں حال ہی میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت رتن کا اعزاز دیا گیا ۔ اس صورتحال میں راہول گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے ایل کے اڈوانی نے وزیراعظم نریندر مودی کیلئے ایک چیلنج پیش کردیا ہے ۔ فیکٹ چیک کے مطابق فیس بک کے پیج پر یہ جو پوسٹ شائع ہوا ہے فیک معلوم ہوتا ہے ۔ کیونکہ کسی بڑے نیوز چینل ، پورٹل نے یہ خبر شائع نہیں کی ۔