Sunday , October 22 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 20 جون (دکن نیوز) جناب سید شاہ یوسف حسینی ولد جناب سید شاہ قبول اللہ حسینی (کنگ کوٹھی) کا بعمر 70 سال آج صبح کی اولین ساعتوں میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ روضۂ خورد حضرت خواجہ بندہ نوازؒ گلبرگہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روضۂ خورد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8142719555 ، 9703128986 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
l جناب سید نبی صاحب ولد سید جعفر علی کا طویل علالت کے بعد عثمانیہ ہاسپٹل میں 19 جون بروز پیر انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد حمزہ بورا بنڈہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد حمزہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22 جون بروز جمعرات مسجد حمزہ بورا بنڈہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9640991459 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT