Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے شوہر کی مبینہ ہراسانیوں کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ ششی کلا بائی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ششی کلا بائی آدرش نگر علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز گذرنے کے بعد سے اس خاتون کو ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ اپنی بیوی کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT