Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادرپورہ میں ایک شخص نے بیوی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 52 سالہ شیوا شرنپا پاٹل نے اپنی بیوی 45 سالہ سمتاوتی پاٹل کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ شرنپا پاٹل جو پیشہ سے چوکیدار تھا۔ اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔ 30 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا تھا۔ چند سال قبل یہ خاندان کرناٹک سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور سمتاوتی پاٹل پیشہ سے لیڈیز ٹیلر تھی۔ رات دیر گئے شرنپا نے اپنی بیوی پر وزنی پتھر ڈال کر فرار ہوگیا۔ سمتاوتی پاٹل کے بیٹے نے صبح دیکھا تو قتل کا انکشاف ہوا۔ بہادرپورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT