Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر نہیں آیا ‘رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر نہیں آیا ‘رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد ۔ /26 مئی (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1438ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، بسواکلیان ، نندیال ، کڑپہ ، نیلور ، ادونی ، منچریال ، تانڈور ، کرنول ، محبوب نگر ، گنٹور ، میدک ، اودگیر ، ممبئی ، ٹاملناڈو ، ناندیڑ ، مدہول کے علاوہ دہلی ، پٹنہ ، لکھنؤ ، سورت گجرات ، بنارس اور کانپور سے مطلع کہیں ابرآلود اور کہیں صاف ہونے کی اطلاعات ملیں نیز چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /27 مئی 2017 ء بروز شنبہ /30 شعبان المعظم 1438 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری اورجناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
٭٭ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا شنبہ کو 30 شعبان اور یکشنبہ 28 مئی کو یکم رمضان 1438 ہوگی ۔ اسکی تصدیق مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا سید ظفریاب حیدر ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابدی نے کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT