Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چلتی کار میں اچانک آگ

چلتی کار میں اچانک آگ

حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) لنگرحوض نانل نگر میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثہ کے وقت اِس کار میں چار افراد سوار تھے لیکن بروقت کار سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب نانل نگر چوراہے پر آج صبح زین کار میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ لگ گئی اور اِس میں سوار افراد چارمینار سے ٹولی چوکی پاسپورٹ آفس کے لئے جارہے تھے۔ کار میں اچانک دھواں نکلتا دیکھ کر ٹریفک ہوم گارڈ سلطان نے حاضر دماغی سے کار میں لگی آگ کو بجھانے میں اہم رول ادا کیا اور وہاں موجود پانی کی ایک ٹانکی سے کار پر پانی چھڑک کر آگ پر قابو پالیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT