مسلم نعش کی شناخت

   

حیدرآباد ۔ /24 ستمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو سکندرآباد ریلوے پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ ایڈیٹرسیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی ہدایت پر نعش کو گاندھی ہسپتال سے حاصل کرکے بعد ادائی فرائض قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی جس کی شناخت محمد صادق ساکن نہرو نگر کاچیگوڑہ ، عمر 45 سال کی حیثیت سے ہوئی ۔ مرحوم کے رشتہ دار محمد اسمعیل ، محمد صدیق ، محمد عثمان شریف ، سید اعجاز ، محمد ندیم ، شیخ شاہنواز ، شیخ صمدانی ، محمد آصف قبرستان پہنچے ۔ مولانا محمد عبدالرحمن زاہد امام و خطیب مسجد حنیف کاچیگوڑہ نے دعا فرمائی ۔ اس موقع پر بشری تبسم اور صوفیہ خاں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے فرمایا کہ بلاشبہ علماء کے نزدیک اپنی زندگی میں اپنی ہی قبر تیار کرکے رکھ لینا ناپسندیدہ عمل ہے ۔ سیدہ تسنیم النساء نے ملت فنڈس میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی ۔ اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے اور ادارہ سیاست کے کام کو اس طرح فرمائے کہ ایک بھی میت جلنے نہ پائے ۔ آمین ۔