چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد 2 اپریل ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1443 زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پورہ منعقد ہوا ۔ لکھنو ، الہ آباد ، ناگور ، پانڈی چیری ، چینائی ، اورنگ آباد اور عثمان آباد سے عام رویت کی اطلاعات ملیں ۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات سے رویت کی اطلاعات ہیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 3 اپریل اتوار یکم رمضان 1443 ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ ، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، مفتی سید صغیر احمد ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد ( جامعہ نظامیہ ) اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
٭٭ کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں کئی مقامات پر ماہِ مبارک رمضان کی رویت ثابت ہوچکی لہذا 3 اپریل یکشنبہ 1443 کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔ اسکی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی : مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید محب عابد، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محمد علی۔