ستیشن کو چیف منسٹر بننے پر مودی کی مبارکباد

   

نئی دہلی۔ 18 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو سینئر کانگریس رہنما وی ڈی ستیشن کو کیرالہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور نئی ریاستی حکومت کو مرکز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کیرالہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر وی ڈی ستیشن جی کو مبارکباد۔ ان کی مدت کار کے لیے میری نیک خواہشات۔ مرکز حکومت لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں نئی کیرالہ حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس رہنما ستیشن نے آج کیرالہ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ 20 دیگر ارکان اسمبلی کو بھی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ ان تمام کو یہاں سینٹرل اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر نے رازداری کا حلف دلایا۔ وزارت کے عہدے کا حلف لینے والوں میں کانگریس کے سینئر رہنما رمیش چینیتھلا اور کے مرلیدھرن، کے پی سی سی سربراہ سنی جوزف، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے رہنما پی کے کن علی کٹی شامل ہیں۔