شادی سے انکار۔معشوقہ نے عاشق کا قتل کردیا

   

حیدرآباد: ایک خوفناک اور دل دہلادینے والی واردات میں ایک معشوقہ نے شادی سے انکار پر اپنے عاشق کا قتل کردیا۔یہ واقعہ کل شب اے پی کے ضلع مغربی گوداوری میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پوانی اور کرونا دو سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔جب پوانی نے شادی کیلئے اصرار کیا توکرونا نے شادی سے انکار کردیا۔کل رات ان دونوں کی ملاقات ہوئی اور بائیک پرواپسی کے دوران پوانی نے اپنے بیگ سے چاقو نکالی اور اس کی پیٹھ پر وارکردیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ گر کر زخمی ہوگیا جس کے بعد پوانی نے پے درپے وار کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا۔راہگیروں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر پوانی کو حراست میں لے لیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔