مرکزی حکومت نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر 75 روپے کا سکہ جاری کرے گی

   

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران 75 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کی یاد میں 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ سکے کے ایک طرف اشوک ستون کا شیر کیپٹل ہوگا جس کے نیچے ’’ستیامیو جیتے‘‘ لکھا ہوگا۔ بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ “بھارت” اور دائیں طرف انگریزی میں “انڈیا” لکھا جائے گا۔