کوکین کی اسمگلنگ میں ریکارڈ اضافہ

   

کابل : طاقتور نشہ آور دوا کوکین کی اسمگلنگ میں کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے چند برسوں میں کمی واقع ہوئی مگر حال ہی میں اچانک ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال 2020 سے 2021 تک کو کین کے پودے کی کا شت کی کاشت میں 35 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 2016 کے بعد سے ایک ریکارڈ سطح ہے اور سال بہ سال سب سے تیز ترین اضافہ ہے۔ یہ اضافہ کوکا بش کی کاشت میں توسیع اور کوکا بش کو کوکین ہائیڈروکلورائیڈ میں تبدیل کرنے کے عمل میں بہتری دونوں کا نتیجہ ہے۔ اس طرح بننے والی منشیات سرِ عام پر فروخت ہوتی ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ کوکین کی سپلائی میں اضافہ مانگ میں زبردست اضافہ ے مماثلت رکھتا ہے۔ دنیا کے بہت سے خطوں میں گزشتہ دہائی کے دوران کوکین استعمال کرنے والوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔