حیدرآباد۔سوشیل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد ایک عورت نے خودکشی کرلی۔ اپنے سسرا ل والوں اور شوہر پر اس نے الزامات لگائے۔
اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مذکورہ عورت لاونیا لاہاری نے کہاکہ ایک بچہ پیدا نہ کرنے کی وجہہ سے اس کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی تھی۔
اس نے یہ بھی دعوی کیاکہ اس کے شوہر وینکٹیشوارلوجو پیشہ سے ایک پائیلٹ ہے اس کے ناجائز تعلقات بھی ہیں
https://www.youtube.com/watch?time_continue=3&v=0khQJAiNU1Y&feature=emb_title
فیملی ممبرس کی جانب سے لگائے گئے الزامات
مذکورہ عورت کی موت کے بعد اس کے فیملی ممبرس نے ایک شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں انہوں نے الزام لگایا کہ سسرال والے جہیز کی مانگ کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہراسانی اور جہیز کی مانگ لڑکی کی موت کی وجہہ ہے۔
حالانکہ یہ واقعہ 26جون کے روز پیش آیاتھا مگر روپوشی کی وجہہ سے سسرال والوں کو منگل کے روز گرفتار کیاگیاہے
ملزمین کو تحویل میں بھیج دیاگیاہے
قبل ازیں شوہر کی گرفتاری عمل میں لای گئی تھی۔ سسراب بھی مفرور بتایاجارہاہے۔
گرفتارشدگان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے