سرپو ٹاؤن۔ 30 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن میں آؤٹ سورسنگ خدمات انجام دینے والے ملازمین کی جانب سے کمیٹی کا خصوصی اجلاس آؤٹ سورسنگ ملازمین ضلع صدر رام چندر نے ضلع نائب صدر محمد انکش، روی، سکھ دیو، سدا کر، سائی کے ساتھ مل کر منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر آؤٹ سورسنگ ضلع صدر رام چندر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری محکمہ میں عارضی خدمت انجام دینے والے آؤٹ سورسنگ ملازمین کو ایجنسی کے ذریعے اجرت کی اجرائی کرنے پر عارضی ملازمین کو نقصان ہو رہا ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت سے آؤٹ سورسنگ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ آؤٹ سورسنگ میں سے ایجنسی سسٹم کو برخاست کرتے ہوئے سیدھے آؤٹ سورسنگ ملازمین کے کھاتے میں اجرت کی رقم کو جمع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کو پی ایف، ای ایس آئی اور ہر معنی وقت کے مطابق ایک تاریخ کو تمام آؤٹ سورسنگ ملازمین کو اجرت کی رقم آؤٹ سورسنگ ملازمین کے کھاتوں میں جمع کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا تاکہ سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے آؤٹ سورسنگ ملازمین کو فائدہ ہو سکے۔ اس موقع پر مقامی فاریسٹ ملازمین کے علاوہ تمام سرکاری ادارے میں خدمت انجام دینے والے آؤٹ سورسنگ ملازمین موجود تھے۔