آئندہ تین یوم تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی لہر

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اپنی موسم کی پیشن گوئی میں تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ۔ اگلے تین دنوں تک عادل آباد ، کمرم بھیم ، آصف آباد ، منچریال ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ اور پدا پلی میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ ان اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ان اضلاع میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے 44 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ جس کے لیے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع میں 40 ڈگری سے کم رہنے کا امکان بتایا گیا ہے ۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی ، وقار آباد ، میڑچل ، ملکاجگیری ، سنگاریڈی اور میدک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور 40 ڈگری کے درمیان رہنے کی امید ظاہر کی گئی ۔۔ ش