آئندہ 10برس ہندوستانی صنعت کیلئے بہترین ہوں گے

   

نئی دہلی: آئندہ 10 برس ہندوستانی صنعت کے عمدہ ترین سال ہوں گے ۔ ہندوستان مختلف تجارتی شعبوں میں تیزی سے ترقی کرے گا۔ آج ہمیں ترقی یافتہ ممالک سے کچھ مشینیں حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ اب موقع آگیاہے کہ اس ٹیکنالوجی کو ہندوستان لایا جائے ۔ جب خریدار یہاں موجود ہیں تو صنعت کار یہاں کیوں نہیں ہو سکتے ؟ مشین بنانے والوں کو ملک کیلئے مشینری فراہم کرنے کیلئے مزید پلانٹوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ پلاسٹ فوکس کے ہر ایڈیشن کے ساتھ ایکسپو اور صنعت جڑے رہیں گے ۔ ہندوستانی مصنوعات کنندگان کی بڑھتی اور اختراعی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہاربین الاقوامی نمائش پلاسٹ فوکس 2024کے افتتاح کے موقع پر ایسٹرل لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ انجینئرنے کیا اس موقع پر ٹرائیون ایگزیبٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹرسیرل پریرانے پلاسٹک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جدت کے میدان میں پلاسٹک کی صنعت انسانی ذہانت کے شواہد کے طور پر کھڑی ہے ۔