آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے

   

مہیش مرلی دھر بھاگوت کمشنر حیدرآباد مقرر

حیدرآباد، 12 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاستی پولیس محکمہ میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور نئی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔یہ فیصلہ چیف منسٹر کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ ان تبادلوں میں اہم تبدیلی کے طور پر سینئر آئی پی ایس عہدیدار مہیش مرلی دھر بھاگوت (1995 بیچ) کو نیا پولیس کمشنر حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ وہ وی سی سجنار کی جگہ لیں گے۔ سجنار کو ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ فائر، ڈیزاسٹر ریسپانس، ایمرجنسی اینڈ سیول ڈیفنس مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں اسپیشل پروٹیکشن فورس کے ڈی جی کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سومیا مشرا کو ڈی جی ویمن اینڈ سیفٹی، شی ٹیمس اور بھروسہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں ڈی جی آرگنائزیشن اور ڈی جی لیگل کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ سواتی لکرا کو ڈائرکٹر جنرل محکمے جیل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انہیں ڈی جی ہوم گارڈس کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ چاروسنہا کو ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) مقرر کرتے ہوئے سی آئی ڈی کے ڈی جی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انیل کمار کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کا وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وائی ناگی ریڈی کو کمشنر سیول سپلائیز اور حکومت کے پرنسپل سکریٹری برائے کنزیومر افیئرز، فوڈ اینڈ سیول سپلائیز مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں سیول سپلائیز کارپوریشن کے وی سی اینڈ ایم ڈی اور کنٹرولر لیگل میٹرولوجی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ اسی طرح وکرم سنگھ مان کو ڈی جی آپریشنز، گرے ہاؤنڈز اور آکٹوپس مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن کے ڈی جی کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ایم اسٹیفن رویندرا کو ڈائرکٹر تلنگانہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ اینڈ ریل سیفٹی بیورو مقرر کیا گیا ہے۔ اکن سبھروال کو ایڈیشنل ڈی جی پی (لاء اینڈ آرڈر) مقرر کرتے ہوئے کوآرڈینیشن اور ٹیکنیکل سرویسس کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ایس چندر شیکھر ریڈی کو ڈائرکٹر اے سی بی مقرر کیا گیا ہے۔ کارتیکیہ کو آئی جی پی ملٹی زون -I کے عہدہ پر فائز کیا گیا ہے جبکہ انہیں آئی سی سی سی کے ڈائرکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق سنجے کمار جین کو ایڈیشنل ڈی جی پی ٹریننگ، کے رمیش نائیڈو کو آئی جی پی ریلوے، ڈی جوئل ڈیوس کو جوائنٹ ڈائرکٹر روڈ سیفٹی و ٹریفک، جی چندنا دیپتی کو ڈی آئی جی زون- VII جوگولامبا، آر بھاسکرن کو ڈی آئی جی انٹلیجنس اور کے نارائنا نائک کو ڈی آئی جی زون -II باسرا کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ایل ایس چوہان کو ڈی آئی جی کوآرڈینیشن کے ساتھ ڈی آئی جی زون- VI چارمینار کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سری بالا دیوی کو ڈپٹی ڈائرکٹر (ایڈمنسٹریشن) ٹی جی۔ ٹی مارس اور وی اروند بابو کو ڈی سی پی ایس ایم اینڈ آئی ٹی حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کے ان احکامات کے تحت پولیس کے مختلف اہم شعبوں، بشمول لاء اینڈ آرڈر، انٹلیجنس، اے سی بی، سی آئی ڈی، ٹریفک، جیل محکمہ اور خصوصی پولیس یونٹس میں نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ب