آئزن کوٹ کا نیسیٹ کے اہم عہدوں کی تقسیم اور نئے اسپیکر کے تعین کا اعلان

,

   

متان کہا نا نئے اسپیکر کیلئے نامزد، خصوصی کمیٹیوں کے قیام پر بھی موافقت مکمل

تل ابیب ۔ 10 نومبر (ایجنسیز) اسرائیلی اپوزیشن بلاک کے اندر پارلیمانی نفوذ اور اثر و رسوخ کے مراکز کی ترتیبِ نو کی تحریکات کے آغاز میں، یشار پارٹی کے سربراہ اور نئی حکومت کی تشکیل کیلئے نامزد کیے گئے گاڈی آئزن کوٹ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تغییر و اصلاح بلاک (چینج بلاک) کے قائدین کے ساتھ نیسیٹ (پارلیمان) کے متعدد اہم اور کلیدی عہدوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی پر حتمی اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے۔آئزن کوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے تبدیلی و اصلاح کے اتحادی قائدین نفتالی بینیٹ ، یائیر گولان ، اویگدور لیبرمین، اور یائیر لاپید کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے مخصوص مدت کے دوران نیسیٹ کے مرکزی اور حساس عہدوں کو سنبھالنے والے ممکنہ امیدواروں پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔اس طے شدہ اتفاقِ رائے کے تحت سابق وزیر اور کنیسٹ کے آنے والے رکن متان کہانا کو کنیسٹ کے نئے اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ روئی فولک مین کو نیسیٹ افیئرز کمیٹی کی صدارت کیلئے طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیرِ دفاع اویگدور لیبرمین کو خارجہ و دفاعی امور کی انتہائی اہم کمیٹی کی صدارت کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جبکہ لیران افیسار بن حورین کو مالیاتی کمیٹی کی سربراہی سونپنے کی منظوری دی گئی ہے۔آئزن کوٹ نے مزید وضاحت کی کہ مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کی حتمی تشکیل اور تصفیے پر بحث رواں ہفتے کنیسٹ افیئرز کمیٹی کے اجلاسوں کے دوران ہوگی، جس کے بعد اس پوری تشکیل کو منظوری کیلئے آنے والے چہارشنبہ کے روز کنیسیٹ کی عمومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ خصوصی کمیٹیوں کے قیام پر بھی موافقت ہو چکی ہے، جن کی تفصیلا الگ سے بعد میں شائع کی جائیں گی۔یشار پارٹی سے تعلق رکھنے والے متان کہانا تبدیلی بلاک کی جماعتوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں کے تحت اسرائیل کی 26ویں کنیسٹ کی صدارت سنبھالنے کیلئے نمایاں ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔
کہانا اس سے قبل وزراتی عہدے پر فائز رہنے کے علاوہ نیسیٹکے رکن رہ چکے ہیں اور وہ اسرائیلی فوج کے ریزرو میں کرنل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے مخصوص ملٹری یونٹس میں طویل خدمات انجام دی ہیں۔کہانا مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع غوش عتصیون علاقے میں قائم ایک یہودی بستی میں مقیم ہیں، اور وہ حالیہ انتخابات کے دوران آئزن کوٹ کی پارٹی یشار میں شامل ہوئے تھے۔