چینائی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) کے کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ سی ایس کے کی ٹیم جمعہ سے دبئی میں ٹریننگ شروع کرنے والا تھا لیکن عین قبل اس منفی تبدیلی نے ٹیم کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خبر کی تصدیق کی گئی لیکن متاثرہ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے نام کا افشاء نہیں کیا گیا جو اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سی ایس کے ٹیم ارکان دبئی پہنچنے کے بعد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے سبب سی ایس کے کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو ایک ہفتہ کیلئے کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی لازم کردیا تھا کہ ہر کھلاڑی اور ہر ٹیم دبئی پہنچنے کے بعد پریکٹس سے قبل تین مرتبہ اپنا کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کروائیں۔واضح رہے کہ 19 ستمبر سے آئی پی ایل میچ کا دبئی میں آغاز ہوگا۔