تہران : /17 اپریل (ایجنسیز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز جنگ بندی کی بقیہ مدت کیلئے مکمل طور پر کھلی رہے گی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا کہ یہ اقدام تمام تجارتی جہازوں کیلئے کیا جارہا ہے ۔ اس دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیاپر تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بلاروک ٹوک کھول دیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے ایک علحدہ پوسٹ میں وضاحت کی کہ آبنائے ہرمز کو کھولے جانے کے باوجود امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی پوری طرح لاگو رہے گی تاوقتیکہ ایران کے ساتھ معاملت مکمل ہوجائے ۔ آبنائے ہرمز کی کشادگی کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی ہوگئی ہے ۔ i/y