حیدرآباد11جون(یواین آئی)اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے آبپاشی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر این سری دھر کیخلاف بدعنوانی کی شکایات کے تحت چہارشنبہ کی صبح سے ریاست بھر میں ان کی رہائش اور دیگر جائیدادوں پر مسلسل تلاشی کارروائیاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق، کم از کم پانچ ٹیمیں بیک وقت 12 مقامات پر تلاشی لے رہی ہیں، جن میں حیدرآباد، سدی پیٹ اور کریم نگر شامل ہیں۔ قبل ازیں، اے سی بی نے این سری دھر کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کا مقدمہ درج کیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ ماضی میں کالیشورم پراجیکٹ کے انتظامیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری دھر کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔