مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے سانک ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ڈیوٹی پر تعینات آر پی ایف کے دو جوانوں کی ٹرین سے کٹ کر موت ہو گئی ہے ۔ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دونوں جوان ٹریک پر پیٹرولنگ کر رہے تھے ۔اسی درمیان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے اور موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر نور آباد تھانہ پولیس اور آر پی ایف کے جوان فورا جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل شام سانک ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تعینات آ ر پی ایف کے ہیڈ کانسٹبل اشوک کمار (57)جالونا اتر پردیش کے رہنے والے اور ہیڈ کانسٹبل نوراج سنگھ سیاولی بلند شہر کے اتر پردیش رہنے والے ٹرینوں کی حفاظت کے لئے پیٹرولنگ کر رہے تھے ۔ اسی دوران ٹریک پر دہلی سے چنئی جانے والی گاڑی نمبر12270دورنتو ایکپریس کی زد میں دونوں جوان آ گئے ، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔