حیدرآباد11جون(یواین آئی) گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن پلاننگ حکام نے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع مانگلیا شاپنگ مال کو مہربند کردیا۔اجازت کے بغیر عمارت کی تعمیر پر اس عمارت کو مہربند کردیاگیا۔جی ایچ ایم سی سرکل 15 کے ٹاؤن پلاننگ حکام کے مطابق مذکورہ عمارت کے لئے اکیوپینسی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر اجازت کاروبار چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہربند کردہ شاخ گزشتہ سال ستمبر میں معروف فلمی اداکارہ کیرتی سریش کے ہاتھوں افتتاح کی گئی تھی۔ یہ مانگلَیاکا حیدرآباد میں 20 واں اسٹور ہے ۔